گھوٹکی: ڈاکوئوں سے مقابلہ،ڈی ایس پی،2تھانیدار،2سپاہی شہید
ڈہرکی‘ اسلام آباد (نامہ نگاران+ آئی این پی+ خبر نگار خصوصی) میرپور ماتھیلو میں اوباڑو رونتی کچے کے علاقہ میں پولیس مقابلے میں ڈی ایس پی اوباڑو اور ایس ایچ او سمیت 5 اہلکار شہید ہو گئے۔ ایس ایس پی گھوٹکی تنویر تنیو نے کہا ہے کہ چند روز قبل اوباڑو سے 3 بچوں کو ڈاکوئوںنے اغوا کیا تھا، مغوی بچوں کی بازیابی کیلئے ٹارگیٹڈ آپریشن کیا تو پولیس کیمپ پر راکٹ لانچروں سے حملہ ہو گیا۔ 10 اہلکار یرغمال بنا لئے گئے۔ شہید ہونے والوں میں ڈی ایس پی اوباڑو عبدالمالک بھٹو، ایس ایچ او کھینجو دین محمد لغاری، ایس ایچ او میرپور ماتھیلو عبدالمالک کمانگر، سپاہی دین محمد اور سپاہی جتوئی پتافی شامل ہیں۔ شہادت پر افسوس ہے۔ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ضلع گھوٹکی میں پولیس کیمپ پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ میں ڈی ایس پی سمیت پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے پیغام میں شہداء کو سلام عقیدت پیش کیا۔ کیاگھنائونی واردات میں ملوث ملزموں کو منطقی انجام کو پہنچیں گے۔ دریں اثنا سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی ضلع گھوٹکی میں پولیس کیمپ پر حملے کی مذمت کی ہے۔ اپنے بیان میں آ صف علی زرداری نے کہا کہ پولیس کیمپ پر حملہ کرنے والے جرائم پیشہ عناصر ناقابل معافی اور سخت سزا کے مستحق ہیں۔ حملہ آور ڈاکوؤں کی تعداد 150 تھی۔ اے پی پی کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے گھوٹکی میں ڈاکوئوں کے حملے میں پولیس افسروں و اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ۔ وزیراعلی سندھ نے شہید پولیس افسران اور اہلکاروں کے خاندانوں سے گہرے دکھ کا اظہار بھی کیا۔