• news

قصور: گھریلو جھگڑے پر ماں نے کمسن بیٹی کو پانی میں ڈبو کر مار دیا 


قصور؍ پاکپتن (نمائندہ نوائے وقت+ نامہ نگار) پولیس تھانہ کنگن پور کی حدود میں ماں نے گھریلو جھگڑے پر اپنی سگی بچی کو پانی میں ڈبو کر مار ڈالا۔ پولیس تھانہ کنگن پور کی حدود گاؤں کلس گاماں میں صائمہ بی بی نے جو کہ تین بچیوں کی ماں ہے اور اس سے چھ ماہ قبل بھی اسی بچی کو پانی میں ڈبونے کی کوشش کرچکی ہے، گزشتہ روز اس کا شوہر وارث شیخ کام پر گیا ہوا تھاکہ اس نے اپنی فطری عداوت پر اپنی تین سالہ بچی اقراء بی بی کو پانی کو ڈبو کر مار ڈالا ہے۔ پولیس نے ملزمہ صائمہ بی بی کو حراست میں لیکر شامل تفتیش کرلیا۔ ملزمہ نے اقرار جرم بھی کرلیا ہے۔ 

ای پیپر-دی نیشن