عمران خان پر حملہ منصوبہ بندی سے ہوا، وزیر داخلہ حقائق سامنے لائیں:حامد رضا
گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) مرکزی چیئرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا،صوبائی سیکرٹری اطلاعات الحاج مولانا محمد اکبر نقشبندی،ڈویژنل صدر الحاج سرفراز احمد تارڑ اور صاحبزادہ محمد نعمان صدیقی نے کہا ہے کہ تشدد کی سیاست ملک کو انتشار اور خانہ جنگی کی جانب دھکیل دے گی،ہر واقعہ مذہبی انتہا پسندی سے جوڑنا درست نہیں،امپورٹڈ حکومت کا مذہبی انتہا پسندی کا ڈرامہ کرنا انتہائی قابل مذمت ہے،شکست کے بعد عمران خان کی جان لینے کی سازش کی گئی،عمران خان پر قاتلانہ حملہ منصوبہ بندی سے ہوا،وفاقی وزیر داخلہ آزادی مارچ پر حملہ کے اصل حقائق چھپانے کی ناکام کوشش کر رہے ہیں،وہ جلد بازی میں بیان دینے کی بجائے اصل حقائق قوم کے سامنے لائیں، انہوں نے کہا عمران خان کا راستہ صرف اس لئے روکا جا رہا ہے کہ وہ ملک کو چوروں اور کرپٹ مافیا سے بچانے کی جنگ لڑ رہا ہے ،سیاسی بحران کے خاتمے کیلئے دانشمندی سے کام لینا ہوگا۔