لاہور میں 43نمبر روٹ کی بندش سے مسافروں پر یشان
مکرمی! 43نمبرروٹ پر بندکی جانے والی بس سروس فوری بحال کی جائے۔ ایل ٹی سی کا منافع بخش 43نمبر روٹ عرصہ دراز سے بندہے۔ سپیڈو بس اس روٹ پر نہیں چلتی، اگر ایل ٹی سی کا یہ روٹ بحال نہیںہوسکتی تو خدارا عوامی سہولت کے پیش نظر سپیڈو بسیں ہی اس روٹ پر چلادی جائیں۔ 43نمبر روٹ پر مسافروں کی تعداد بہت زیادہ ہے اور روٹ کی بندش کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامناہے۔ حکومت پنجاب اس عوامی مسلے پر فوری توجہ دے۔ (ناظم شوکت، چیئرمین مسائل کمیٹی لاہور)