• news

انٹر بنک میں ڈالر 26 پیسے سستا  سونا 600 روپے تولہ مہنگا

کراچی (نیٹ نیوز) روپے نے نئے کاروباری ہفتے کا آغاز مضبوطی سے کیا ہے۔ گزشتہ روز انٹر بنک میں ڈالر 26 پیسے سستا ہوا ہے۔اور  221 روپے 66 پیسے کا ہو گیا۔ انٹر بنک میں گزشتہ روز ڈالر 221 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھائو مسلسل تیسرے روز تبدیل نہیں ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 227 روپے 75 پیسے کا ہے۔ سندھ صرافہ  بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 51  ہزار 800 روپے ہو گئی۔ 10 گرام سونا 514 روپے مہنگا ہوکر ایک لاکھ 30 ہزار روپے کا ہے۔ جبکہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کا بھائو 5 ڈالر کم ہوکر 1676 ڈالر فی اونس ہے۔جبکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج  میں بھی کاروبار کا مثبت دن رہا۔ 100 انڈیکس 191 پوائنٹس اضافیسے42047 پر بند ہوا ہے۔ 100 انڈیکس 350 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا،  24 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے، شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 5 ارب 44 کروڑ روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 17 ارب روپے بڑھ کر 6751 ارب روپے  ہو گئی۔

ای پیپر-دی نیشن