• news

حکومت صنعت‘ میڈیا ملازمین کی تنخواہوں ، پنشنوں میں اضافہ کرے:ورکرزکنفیڈریشن


لاہور (نیوز رپورٹر) حکومت ضروریات زندگی کی اشیاء کی کمرتوڑ مہنگائی دور کرتے ہوئے صنعت‘ تجارت‘ میڈیا کے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنوں میں جلد اضافہ کرے۔ کارکنوں کو کام پر آئے دن المناک حادثات اور پیشہ وارانہ بیماریوں میں اضافہ کو روک کر کارکنوں کی جان و صحت کا تحفظ یقینی بنائے۔ عارضی و کنٹریکٹ ملازمین کو جلد مستقل کیا جائے۔ ملک میں بچوں اور محنت کشوں سے جبری محنت کا جلد از جلد خاتمہ کیا جائے۔ اس موقعہ پر مندوبین کانفرنس نے آئندہ 2 سالوں کیلئے عہدیداران کا انتخاب بھی کیا۔ ریلی کے شرکاء کو خورشید احمد جنرل سیکرٹری فیڈریشن ہذا نے خطاب کرتے ہوئے محنت کشوں سے پرزور اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھتے ہوئے اپنے حقوق کی جدوجہد کو کامیاب کریں۔ اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا گیا کہ وہ ملک میں مروجہ مزدور قوانین پر مؤثر عمل درآمد اور کارکنوں کو محفوظ حالات کار‘ حق انجمن سازی اور آزادی صحافت کے بنیادی حق کی پاسداری کرائے۔ خواتین کو جنسی تشدد سے پاک صحت مند ماحول اور ایک جیسے کام کا یکساں معاوضہ یقینی بنایا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن