عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کا مولانا فضل الرحیم اشرفی کی زیر صدارت اجلاس
لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کا ایک اہم اجلاس مرکزی صدر مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی کی زیر صدارت جامعہ اشرفیہ لاہور میں منعقد ہوا جس میں علامہ ڈاکٹر سید سلمان ندوی، مرکزی سیکرٹری جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد سعد صدیقی، مرکزی سینئر نائب صدر خالدہ جمیل ، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان،، مولانا محمد امجد کاشمیری، ڈاکٹر عائشہ جبین،مولانا مجیب الرحمن، حافظ محمد اقبال، مولانا سید فہیم الحسن تھانوی اور مولانا محمد افضال خا ن نے شرکت کی۔ اجلاس میں عالمی رابطہ ادب اسلامی کی تنظیمی صورت حال اور دیگر امور کے بارہ میں غور و خوض اور مختلف امور کا جائزہ لیتے ہوئے اہم فیصلے کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ نسل نو کے ایمان کی حفاظت اوران کواسلامی ادب اورتہذیب و تمدن سے متعارف کروانے کیلئے والدین ا وراساتذہ سمیت ہم سب کو اپنا اپنا کرداراداکرنا ہوگا۔عالمی رابطہ ادب اسلامی کے بانی مولانا سید ابوالحسن علی ندوی کی خواہش اوراسلوب کے مطابق تمام طبقات بالخصوص خواتین اوربچوں میں اسلامی ادب کے فروغ کیلئے ہر ممکن کوشش اوراقدمات کیے جائیں گے اور اس کیلئے رابطہ ادب اسلامی ملک کے مختلف شہروں میں رکنیت سازی اور تعلیمی اداروں میں ادبی سیمنیار منعقد کرے گی۔اجلاس میں مرکزی صدرمولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی نے پاکستان میں امن و سلامتی اور ترقی واستحکام، کشمیر و فلسطین اورہندوستان و برما سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے خصوصی دعا کروائی۔