• news

پہلا سیمی فا ئنل کل پاکستان ، نیوزی لینڈ مد مقا بل ، قومی ٹیم کڈنی پہنچ گئی 


لاہور(سپورٹس رپورٹر) آسٹریلیا میں جاری ٹی 20 ورلڈ کپ کا پہلا سیمی فائنل کل سڈنی میںپاکستان اور  نیوزی لینڈ کے درمیان دن ایک بجے کھیلا جائیگا۔ دوسرا سیمی فائنل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان 10نومبر کو کھیلا جائیگا۔  پاکستان ٹیم سیمی فائنل کھیلنے سڈنی پہنچ گئی جہاں شائقین نے کھلاڑیوں کیساتھ ایئر پورٹ پر سیلفیاں بنائیں۔  شائقین نے آٹو گراف لئے۔  قومی ٹیم آج پریکٹس سیشن شروع کر دیگی۔ قومی  بیٹر محمد حارث نے کہا ہے کہ جو بھی نمبر دیا جائے اس پر کھیلوں گا، جو ٹیم کی ضرورت ہو گی اس کے مطابق پرفارم کرنے کی کوشش کروں گا۔ ٹیم کا مورال بلند ہے، آخری دو میچز بہت قریب جا کر جیتے ہیں، کوشش ہوگی جیت کے مومنٹم کو برقرار رکھیں۔پریکٹس سیشن میں پرفارمنس کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کروں گا۔نیوزی لینڈ کی ٹیم کے فاسٹ بائولر ٹم ساؤتھی نے  سیمی فائنل کیلئے پاکستان کو خطرناک ٹیم قرار دیا  اورکہا کہ جب ٹیم ٹاپ فور میں پہنچ جاتی ہے تو آگے جانے کا چانس ہر ٹیم کے پاس ہوتا ہے، ہم حالیہ وقتوں میں کئی بار پاکستان کے مد مقابل آئے ہیں اور ہم جانتے ہیں کہ پاکستان خطرناک ٹیم ہے۔پاکستان ٹیم سیمی فائنل میں ایک بڑا خطرہ ثابت ہوگی، پاکستان ایک معیاری ٹیم ہے اور ہمیں ان سے آگے نکلنے کیلئے انھیں شکست دینی ہوگی۔ سیمی فائنل کا کھیل ایک دلچسپ کھیل ہے، امید ہے کہ ہم جس طرح کھیل رہے ہیں ویسے ہی سیمی فائنل میں بھی اچھی پرفارمنس جاری رکھیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن