• news

روڈ پرپٹرول پھینکنے پر فیاض چوہان نے کا رکن کو تھپڑ مار دیا


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے) مری روڈ پر احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے کارکن کی جانب سے ٹائر جلانے کیلئے پٹرول پھینکنے پر ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اسے تھپڑ مار دیا جس پر کارکنان اشتعال میں آگئے۔
 اس دوران پی ٹی آئی میٹرو پولیٹن کے صدر میاں عمران حیات بیچ بچائو کرانے آگئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میں نے اپنے کارکن کو شفقت اور سمجھانے کے لئے ایسا کیا تاکہ پٹرول اچھالنے سے اسے یا کسی دوسرے کارکن کو آگ نہ لگ جائیکیونکہ ٹائر پر پیٹرول چھڑکتے وقت پیٹرول کارکنوں پر گِرا ہے جس سے آگ لگ سکتی تھی فیاض الحسن چوہان نے کارکن سے کہا کہ میں نے آپ کو اپنا بچہ سمجھ کر تھپڑ مارا۔ 

ای پیپر-دی نیشن