مردم شماری میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جاسکتی ،احسن اقبال
اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے ادارہ شماریات (پی بی ایس) کو ہدایت کی وہ 7ویں ڈیجیٹل مردم شماری 2022 کے حوالے سے ایک تازہ سمری مشترکہ مفادات کونسل اور وزیراعظم آفس کو ارسال کرے ،. وفاقی وزیر نے یہ ہدایات 7ویں ڈیجیٹل مردم شماری 2022 پر پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں. اجلاس میں وفاقی وزیر کو مردم شماری پر اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا گیا، ادارہ شماریات کے چیف نے وزیر کو بتایا اس سے قبل 15 اکتوبر 2022 سے 15 نومبر 2022 تک مردم شماری کے انعقاد کے لیے نادرا کیساتھ معاہدے کے بعد سمری پیش کی گئی تھی تاہم تاخیر کی وجہ سے موجودہ معاشی صورتحال کی وجہ سے لیٹر آف کریڈٹ کھولنا، نادرا ٹیبلٹس فراہم کرنے سے قاصر ہے اور بتایا دسمبر 2022 تک مکمل 126000 ٹیبلٹس قسطوں میں اور مردم شماری (مکمل سافٹ ویئر سلوشنز) 15 اکتوبر 2022 تک ٹیسٹنگ کے لیے حوالے کر دی جائیں گی. وفاقی وزیر کا کہنا تھا مردم شماری میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جاسکتی کیونکہ اگلے انتخابات اسی مردم شماری کی بنیاد پر ہوں گے۔.برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا. اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا پاکستان کے برطانیہ کے ساتھ دیرینہ تاریخی تعلقات ہیں اور دونوں ممالک کے باہمی مفاد کے لیے تعلقات کو مزید بڑھانے کی ضرورت ہے۔