• news

24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے112مریض رپورٹ  


لاہور( این این آئی)گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی  کے112 مریض رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور سے 35، راولپنڈی سے 20، گوجرانولہ سے 16، ملتان سے 10،شیخوپورہ سے 9، فیصل آباد سے 8، سیالکوٹ سے 4، قصور سے 3 ،اوکاڑہ سے 2، سرگودھا، رحیم یار خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جہلم اور ڈیرہ غازی خان سے 1،1 کیس رپورٹ ہوا۔گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے باعث کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی ۔رواں سال کے دوران پنجاب بھر میں اب تک ڈینگی کے 16,309 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن