عمران خان پر حملے کی تحقیقات میں پیش رفت،ایک اور نوجوان گرفتار
وزیر آباد (آئی این پی ) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پر حملے کی تحقیقات میں پیش رفت، وزیرآباد سے ایک اور نوجوان زیر حراست، گرفتار ملزمان کی تعداد 5 ہوگئی۔ ملزم ن لیگ کے مقامی رہنما کا بھائی ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر لانگ مارچ کے دوران قاتلانہ حملے کے الزام میں ایک اور ملزم کو حراست میں لے لیا گیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حراست میں لیا جانے والا ملزم ن لیگ کے مقامی رہنما کا بھائی ہے، ابھی تک مرکزی ملزم نوید سمیت 5 افراد کو حراست میں لیا جاچکا ہے، پکڑے کئے ملزم کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں چیئر مین پی ٹی آئی کے کنٹینر پر فائرنگ کی گئی تھی۔
ملزم گرفتار