گنی ، بس اور ٹرک میں تصادم سے 24 افراد ہلاک : متعدد زخمی
کوناکری(اے پی پی)گنی میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نیتجے میں 24 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ گزشتہ روز دارالحکومت کوناکری سے تقریبا 130 کلومیٹردوز کنڈیا شہر کے قریب پیش آیا۔
جب ایک بس دوسری بس کو اوورٹیک کرنے کی کوشش میں مخالف سمت میں آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نیتجے میں 24 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حکام نے بتایا کہ ہلاک ہونیوالوں میں زیادہ تر طالب علم تھے۔ ریسکیو ٹیموں نے نعشوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے۔