• news

جنوبی افریقہ میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ‘ 6 افراد ہلاک‘ ایک زخمی


جوہانسبرگ (آئی این پی)جنوبی افریقہ میں مسلح ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا جنوبی افریقہ میں مسلح ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔
خبر کے مطابق ،فائرنگ کا واقعہ ساحلی شہر ڈربن کے مضافات میں آبادکاروں کی بستی کے ایک گھر میں پیش آیا، ایک کمرے پر مشتمل گھر میں مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کردی۔فائرنگ میں 6 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی کی حالت نازک بتائی جارہی ہے تاحال ہلاک اور زخمی ہونے والوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مسلح ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔قتل کی لرزہ خیز واردات کے محرکات کا علم نہیں ہوسکا تاہم وجوہات جاننے کے لیے تفتیش جاری ہے ہم جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

ای پیپر-دی نیشن