کرونا: مزید 48نئے کیس،49مریضوں کی حالت تشویشناک
اسلام آباد (آئی این پی ) ملک بھر میں کرونا کے مزید 48 کیسز رپورٹ، 49 مریضوں کی حالت نازک ہے۔قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ )کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 686 کرونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 48 افراد کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ اس طرح 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کرونا ٹیسٹ کی شرح 1.02 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 49 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔