لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کے سیکشن 3,8 کیخلاف درخواستیں ، شق وار جواب طلب
لاہور( سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان اور جسٹس شاہد جمیل خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2022 کے سیکشن 3 اور 7 کو خلاف قانون قرار دینے کے لئے درخواستوں پر نومبر کے آخری ہفتہ میں سرکاری وکیل سے شق وار تحریری جواب طلب کرلیا ہے سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بادی النظر میں لوکل گورنمنٹ آرڈیننس کی مدت ختم ہو گئی ہے اور درخواستیں غیر موثر ہو گئی ہیں۔آرڈیننس کی دفعہ تین اور سات کے تحت ضلع کونسل میں لگائے گئے ایڈمنسٹریٹرز بھی از خود ختم ہو گئے استدعا ہے کہ عدالت نئے لوکل گورنمنٹ قانون تک انکو بطور چیئر مین ضلع کونسل کام کرنے کی اجازت دے عدالت ایڈمنسٹریٹرز کے تقرر کے لیے لوکل گورنمنٹ آرڈیننس 2022 کے سیکشن تین اور سات کو آئین پاکستان سے متصادم قرار دے۔