دوست مزاری کی درخواست پر سماعت آج تک کیلئے ملتوی
لاہور (خبر نگار) اینٹی کرپشن کورٹ نے دوست محمد مزاری کے خلاف سرکاری اراضی پر قبضہ کے الزام پر درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ سرکاری وکیل نے جواب جمع کرانے کیلئے مہلت طلب کی، عدالت نے درخواست ضمانت پر مزید سماعت آج تک ملتوی کر دی۔ اینٹی کرپشن کورٹ کے جج خالد محمد بھٹی نے سماعت کی۔ سابق ڈپٹی سپیکر کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے مقدمہ درج کیا گیا۔ اراضی پر قبضہ کا الزام جھوٹ پر مبنی ہے۔ سابق ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد خان مزاری کے وکلاءنے درخواست ضمانت دائر کر رکھی ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے سید فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ پیش ہو ئے۔ وکیل نے موقف اپنایا کہ اینٹی کرپشن حکام نے ریکارڈ میں بوگس ریکوری ظاہر کی ہے۔ ہزاروں ایکٹر سرکاری اراضی پر قبضہ کا الزام غلط ہے، اے سی رجحان نے پرانی تاریخ میں غلط رپورٹ تیار کی۔ ڈی سی راجن پور نے اے سی رحمان کی رپورٹ کو مسترد کر دیا تھا۔