ڈاکوؤں نے متعدد شہریوں کو لوٹ لیا‘ بنک سے 38 لاکھ لانے والا بھی شکار
لاہور (نمائندہ خصوصی) متعدد وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے‘ زیورات، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء سے محروم ہو گئے۔ مانگا منڈی میں ڈاکو بنک سے رقم لے کر نکلنے والے اعجاز اور منیجر سے گن پوائنٹ پر 38 لاکھ، فیصل ٹائون میں اشرف نامی شہری سے 14 لاکھ‘ گجر پورہ میں عاصم کے جنرل سٹور میں گھس کر اسلحہ کے زور پر 40ہزار اور موبائل فون‘ سندر میں نامعلوم چور جعفر کے گھر سے 50 ہزار، ان سلے کپڑے‘ آدھا تولہ سونے کی چین‘ اقبال ٹائون میں ڈاکو سرفراز سے گن پوائنٹ پر 1لاکھ اور موبائل فون، اچھرہ میں عثمان سے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے اور موبائل فون، نصیر آباد میں علی نعمان سے گن پوائنٹ پر 20 ہزار اور موبائل فون، نیو انارکلی میں وقاص سے اسلحہ کے زور پر 40 ہزار اور موبائل فون، ستوکتلہ کے علاقے میں ڈاکو نایاب بی بی سے 80 ہزار کا موبائل فون، شاہدرہ میں احمد سے گن پوائنٹ پر 18ہزار اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں وسیم سے 70ہزار اور موبائل فون، اسلام پورہ میں مرزا اختر سے گن پوائنٹ پر 35ہزار روپے اور موبائل فون، غالب مارکیٹ میں خالد سے گن پوائنٹ پر 40 ہزار اور موبائل، شادباغ میں گن پوائنٹ پر شیراز سے موٹر سائیکل، نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ غالب مارکیٹ، گلبرگ، گارڈن ٹائون سے گاڑیاں اور نولکھا، غازی آباد، غالب مارکیٹ، قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ، سبزہ زار سے موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں۔