مونس الٰہی کو طلبی کا دوسرا نوٹس ہائیکورٹ نے نیب سے جواب مانگ لیا
لاہور (سپیشل رپورٹر) ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے نیب طلبی کے دوسرے نوٹس کیخلاف مونس الٰہی کی دوسری درخواست پر 22 نومبر کو چیئرمین نیب، ڈی جی نیب سمیت دیگران سے تحریری جواب طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے مونس الٰہی کی دونوں درخواستیں یکجا کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔