جوڈیشل کمشن نے 3 ججوں کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں مستقل تعیناتی کی سفارش کر دی
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) جوڈیشل کمشن نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی بطور مستقل ججز اسلام آباد ہائی کورٹ تعیناتی کی سفارش کر دی ہے۔ منگل کو چیف جسٹس و چیئرمین جوڈیشل کمشن آف پاکستان کی سربراہی میں سپریم کورٹ بلڈنگ میں اجلاس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ایڈیشنل ججز جن میں جسٹس سردار اعجاز، اسحاق خان، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز کی بطور ریگولر جج اسلام آباد ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری دیتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تعیناتی کو سفارش بھیج دی ہے۔