• news

اسلام آباد ،سرکاری ملازمین نے روڈ نہ بند کرنے کی یقین دہانی کرا دی


اسلام آباد(این این آئی)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سرکاری ملازمین نے روڈ نہ بند کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔انتظامیہ کے مطابق سرکاری ملازمین اور انتظامیہ کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں سرکاری ملازمین نے روڈ نہ بند کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔انتظامیہ کے مطابق ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز میمن،ڈی آئی جی اسلام آباد،اے سی انیل سعید،مجسٹریٹ سیکرٹریٹ عبدالہادی موقع پر موجود تھے ،پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ،ملازمین کی جانب سے سیکرٹریٹ کا ایک گیٹ بھی کھول دیا گیا۔انتظامیہ کے مطابق ملازمین کو پارلیمنٹ ہائوس گیٹ پر جانے کی اجازات نہیں دیں گے۔
یقین دہانی

ای پیپر-دی نیشن