• news

متعدد ڈاکے‘ چوریاں‘ مزاحمت پر پولیس افسر سمیت 3 افراد زخمی‘ ایک ڈاکو گرفتار


لاہور (نامہ نگار) ڈاکوئوں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے‘ زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا جبکہ مزاحمت کرنے پر انسپکٹر سمیت دو شہریوںکو تشدد اور ایک کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا ہے۔ فیکٹری ایریا میں مسلح ڈاکوؤں نے مقامی بنک کی اے ٹی ایم سے باہر نکلنے والے پولیس انسپکٹر احسان کو لوٹنے کی کوشش کی۔ ڈاکوؤں نے مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور فرار ہو گئے۔ مغلپورہ میں دو ڈاکوؤں نے شہری فقراج سے گن پوائنٹ پر رقم لوٹنے کے بعد فائرنگ کر کے اسے زخمی کر دیا اور فرار ہو نے لگے، اس دوران ڈولفن سکواڈ نے بیجنگ انڈرپاس پر ایک ڈاکو کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ پکڑے گئے ڈاکو کے قبضے سے پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر کے اسے مزید تفتیش کے لیے تھانہ مغلپورہ پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ شیرا کوٹ میں ڈاکوؤں نے کار سوار اعظم سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور 28ہزار لوٹ لئے۔ ڈاکوؤں نے مزاحمت کرنے پر اعظم کو تشدد کر کے زخمی کر دیا۔ ڈاکوؤں نے اقبال ٹاؤن میں بینک سے ملازمین کی تنخواہیں لے کر نکلنے والے پیپر مل کے اکاؤنٹنٹ حفیظ سے گن پوائنٹ پر 15 لاکھ، ستوکتلہ میں لیاقت سے3لاکھ اور موبائل فون ،کاہنہ میں آصف سے ایک لاکھ اور موبائل فون ،سبزہ زار میں مراد سے  45 ہزار اور موبائل فون، فیکٹری ایریا میں نور اللہ سے 32 ہزار‘ موبائل فون، باغبانپورہ میںفیصل سے 27 ہزار اور موبائل فون، غازی آباد میں سجاد سے 12 ہزار‘ موبائل فون،غازی آباد  میں سعد سے 6 ہزار اور موبائل فون ،شاہدرہ ٹاؤن میں اشتیاق سے2 ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔چوروں نے نواب ٹاؤن میں آکاش کے گھر میں گھس کر الماریوں کے تالے توڑ کر 75لاکھ 65 ہزار، زیورات،گھڑیاں لیپ ٹاپ، لائسنسی پسٹل اوردیگر سامان ، سبزہ زار میں مرزا منیر کے گھر میں گھس کر10 لاکھ 45 ہزار ‘ زیورات ، فریج ،ٹی وی ،ایل سی ڈی ،پرفیومز اوردیگر سامان‘ ڈیفنس، لاری اڈہ، ہربنس پورہ اور برکی سے4 کاریں، سول لائن سے رکشہ جبکہ لٹن روڈ، شیراکوٹ، نولکھا، سمن آباد، ٹاؤن شپ ، چوہنگ، نیو انارکلی، مناواں ، چوہنگ اور گلشن راوی سے10موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔
ڈاکے

ای پیپر-دی نیشن