• news

ڈالر ایک پیسہ سستا‘ سونا 500 روپے تولہ مہنگا: سٹاک مارکیٹ تیز



کراچی (کامرس رپورٹر) انٹر بینک میں ڈالر1 پیسے کم رہا اور اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم رہی۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت فروخت 221.66روپے سے گھٹ کر 221.65 روپے پر آگیا جبکہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 227.75 روپے پر برقرار رہی۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں نئے کاروباری ہفتے کے دوسرے روز فی تولہ سونے کے بھائو 500روپے بڑھ گئے۔ آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق   منگل کو عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 4ڈالرکی کمی سے 1672 ڈالر رہ گیا۔ ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتہ کے روز ایک تولہ سونا 500روپے بڑھ کر 1لاکھ 52ہزار300 روپے اور دس گرام سونا428روپے بڑھ کر1لاکھ 30ہزار 428روپے ہو گیا۔ فی تولہ چاندی کے بھائو بغیر کسی کمی و بیشی کے 1610روپے پر مستحکم رہے۔  دریں اثناء پاکستان سٹاک ایکس چینج میں بھی گزشتہ روز مسلسل دوسرے روز کاروبار حصص میں تیزی رہی اور انڈیکس کی 42100 اور 42200 حدیں عبور کرگئیں۔کاروبار میں تیزی کے سبب کاروباری حجم گزشتہ پیر کے مقابلے میں1.19 فیصدکم رہا تاہم کاروبار میں تیزی کے سبب مارکیٹ سرمایہ میں 15ارب 51کروڑ روپے سے زائد کا اضافہ ہوا۔
ڈالر

ای پیپر-دی نیشن