• news

گورنر ہائوس لاہور کی سکیورٹی  رینجرز کے سپرد ، نوٹیفکیشن جاری 



لاہور( این این آئی)گورنر ہائوس لاہور کی سکیورٹی رینجرز کے سپرد کر دی گئی ۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ کی جانب سے رینجرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق تاحکم ثانی گورنر ہائوس لاہور کی سکیورٹی رینجرز کے سپرد رے گی ۔ گورنر ہائوس کی سکیورٹی کے لئے پہلا حصار پولیس کا ہوگا جبکہ رینجرز دوسرے حصار میں اپنے فرائض سر انجام دے گی ۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں تحریک انصاف کے کارکنوںنے گورنر ہائوس پر دھاوا بول کر داخلی راستے پر توڑ پھوڑ اور آگ بھی لگا دی تھی۔
گورنر ہائوس سکیورٹی

ای پیپر-دی نیشن