اقبال کے خیالات سے محروم رکھنے کیلئے چھٹی کا اعلان کیا گیا: جسٹس (ر) ناصرہ جاوید
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال نے یوم اقبال پر عام تعطیل کے اعلان پر شکوہ کیا ہے۔ جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال نے کہا کہ لوگوں کو اقبال کے خیالات سے محروم رکھنے کیلئے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔ پانچ تقریبات میں مجھے مدعو کیا گیا تھا جو سب عام تعطیل کی وجہ سے منسوخ ہو گئیں۔ عام تعطیل پر لوگ نہاری اور دہی بھلے کھائیں گے۔