59 فیصد شہریوں نے لانگ مارچ مسترد کر دیا‘ 32 پرسنٹ حامی
اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا لانگ مارچ پاکستانیوں کی اکثریت نے مسترد کر دیا۔ انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے سروے کے مطابق 59 فیصد پاکستانیوں نے پی ٹی آئی کا لانگ مارچ مسترد جبکہ 32 فیصد نے اس کی حمایت کی۔ 54 فیصد نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ سڑک پر احتجاج کے بجائے قومی اسمبلی جا کر مسائل حل کروائیں۔ سروے میں 38 فیصد نے کہا کہ لانگ مارچ سے کچھ حاصل نہیں ہوگا جبکہ 35 فیصد نے مارچ سے مقاصد حاصل ہونے کا کہا۔