• news

شیخوپورہ: پنسل سے حاضری لگانے پر جھگڑا‘ جیل سپرنٹنڈنٹ کا دفتر میدان جنگ بن گیا


شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کے سپریٹنڈنٹ کا دفتر میدان جنگ بن گیا۔ جونیئر کلرک سے ہاتھا پائی کے دوران سپرنٹنڈنٹ جہانگیر ڈوگر کی وردی پھٹ گئی، اس دوران ملازمین نے جونیئر کلرک کو پکڑ کر جیل میںبند کر دیا۔ بی ڈویژن پولیس نے جیل اہلکار منیر احمد کی رپورٹ پر جونیئر ادریس جاوید کیخلاف زیر دفعہ 186/506 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ جیل جہانگیر ڈوگرنے ہفتہ وار جیل لائن کا دورہ کیا وہاں انہوں نے حاضری رجسٹرڈ چیک کیا تو معلوم ہوا کہ مذکورہ کلرک ماہ نومبر سے بلیک پنسل کے ساتھ حاضری لگا رہا ہے جو کہ اس کا اختیار نہیں رکھتا، جونیئر کلرک کو جب سپرنٹنڈنٹ جیل نے اپنے دفتر طلب کیا تو وہاں تلخ جملوںکے تبادلہ کے بعد ہاتھا پائی ہوگئی۔

ای پیپر-دی نیشن