• news

روس کو ہتھیاروں کی فراہمی کے امریکی الزامات بے بنیاد ہیں: شمالی کوریا


پیانگ یانگ ۔(اے پی پی)شمالی کوریا نے روس کو ہتھیاروں کی فراہمی کے امریکی الزامات کو نے بنیاد قرار دے دیا۔فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کو ریا کے سرکاری میڈ یا سی این اے کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا نے کہا کہ وہ یوکرین جنگ میں روس کو ہتھیاروں کی فراہمی کے امریکی الزام کو مسترد کرتا ہے ۔شمالی کوریا کی وزارت برائے قومی دفاع کے ملٹری خارجہ امور کے نائب ڈائریکٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ شمالی کوریا اور روس کے درمیان مسلسل ہتھیاروں کے لین دین کی بے بنیاد افواہین پھیلا رہاہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم ایک مرتبہ پھر واضح کرتے ہیں کہ ہم نے روس کے ساتھ کبھی بھی ہتھیاروں کا لین دین نہیں کیا ہے او ر ہمارامستقبل میں بھی ایسا کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے۔
شمالی کوریا

ای پیپر-دی نیشن