ہائیکورٹ سے درخواست مسترد ہونے پر سی سی پی او چارج چھوڑ دیں‘ عطا اللہ تارڑ
لاہور( این این آئی)وزیر اعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ سے درخواست مسترد ہونے کے بعد سی سی پی او عہدے کا چارج چھوڑ دیں۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ سی سی پی او کو فوری طور پر چارج چھوڑنا ہو گا،پولیس فورس اب ان کے احکامات ماننے کی پابند نہیں،اب ان کے جاری کئے ہوئے تمام احکامات غیر قانونی ہوں گے۔انہوںنے کہا کہ یہ پنجاب پولیس ہے جو کہ ایک منظم فورس ہے ، اس کو ٹائیگر فورس نہ بنایا جائے ۔ یہ عمران خان کی ذاتی فورس نہیں کہ جو دل میں آئے کریں۔ معطل افسر یونیفارم نہیں پہن سکتا، چارج چھوڑنا ہوگا۔