چینی بجلی گھروں کو ادائیگی کیلئے 50 ارب فراہمی کی منظوری
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بجلی کے نئے منصوبوں میں چین کی سرمایہ کاری کیلئے راہ ہموار ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق چینی بجلی گھروں کو ادائیگی کیلئے 50 ارب روپے فراہم کرنے کی منظوری‘ وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے دی۔ وفاقی حکومت نے سی پیک آئی پی پیز سے متعلق اہم معاملہ حل کر دیا۔