صدر نے جسٹس اطہر کو سپریم کورٹ ، جسٹس عامر کو چیف جسٹس اسلام آباد ہا ئیکورٹ لگا نے کی منظوری دیدی
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس اطہر من اللہ سمیت 3 ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی باضابطہ منظوری دے دی۔ صدر عارف علوی نے جن ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دی ان میں چیف جسٹس اسلام اباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ، سندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور لاہور ہائی کورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید شامل ہیں۔ صدر مملکت نے تعیناتیوں کی منظوری آئین کے آرٹیکل ایک 175 اے کے تحت دی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس عامر فاروق کی بطور چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ تعیناتی کی منظوری بھی دے دی گئی۔ وزارت قانون نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے 3 نئے ججز 11 نومبر کو حلف اٹھائیں گے۔ وزارت قانون نئے ججز کی تقرریوں کا نوٹیفکیشن آج جاری کرے گی۔