• news

سی ٹی او کی مزار اقبال پر حاضری  پھول چڑھائے ‘فاتحہ خوانی 


لاہور(نامہ نگار) یوم اقبال کے موقع پر گزشتہ روز لاہور پولیس کی طرف سے سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے مزار اقبال پر حاضری دی۔ سی ٹی او لاہور ڈاکٹر اسد ملہی نے مزار اقبالؒ پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔سی ٹی او لاہور نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاعر مشرق، مصور پاکستان علامہ محمد اقبالؒؒ نے اپنی شاعری سے برصغیر کے مسلمانوں کو آزادی کا شعوردیا،قوم کےلئے خوداری کادرس علامہ اقبال کا بہت بڑا احسان ہے۔ علامہ اقبال کا فلسفہ خودی پوری انسانیت کےلئے مشعل راہ ہے۔ نوجوان نسل علامہ اقبال کے فلسفہ خودی کو سمجھ کر اپنے اندر اعلی خصوصیات پیدا کریں۔

ای پیپر-دی نیشن