• news

یو ایم ٹی میں یو مِ اقبال تقریب ،ہمیں قوم کے طور پر خود کو مضبوط کرنا ہوگا: ابراہیم مراد


لاہور (سپیشل رپورٹر) ستارہ و ہلا ل فاو¿نڈیشن کے زیر اہتمام  یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالو جی میں مفکر پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تقریب ”بزمِ اقبال“ منعقد کی گئی جس میں بانی ستارہ ہلال فاو¿ نڈیشن ابراہیم حسن مراداوریا مقبول جان، احمد حماد (شاعر) سمیت طلباءنے شرکت کی۔ تقریب میں پرچم کشائی اور کیک کاٹنے کے ساتھ ساتھ اقبال کے اشعار بھی پڑھے گئے۔ابراہیم حسن مراد نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اقبال کی شاعری کے پیغام سے متاثر ہو کر اپنی تمام تر توانائیاں اور صلاحیتیں بروئے کار لا کر ایک قوم کے طور پر خود کو مضبوط کرناہوگا۔

 اقبال کے بغیر پاکستان کا تصور مشکل تھا۔ 


انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایک قوم ہونے کے ناطے یہ ہمارا فرض ہے کہ اقبال کی تعلیمات کے مطابق معیاری تعلیم اور کردار سازی کے ساتھ ملک وقوم کی ترقی اور بہتری میں اپنا کردار ادا کریں۔ علامہ اقبال کی ا نقلابی شاعری کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے ہم سیاسی، معاشی، سماجی اور مذہبی میدا نوں میں ترقی حاصل کر سکتے ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن