پی ٹی آئی جمہوری نہیں انتشار پسند جماعت ہے :نعیم صفدر
قصور(نمائندہ نوائے وقت)مسلم لیگ ن کے ایم پی اے حاجی محمد نعیم صفدر انصاری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فسادی مارچ کرنیوالوں نے جتنے پینترے بدلنے ہیں بدل لیں۔ ناکامی اور بدنامی ان کا مقدر بن چکے ہےں۔ پاکستان اب ترقی کے ٹریک پر چڑھ رہا ہے۔ سعودی عرب اور چین کے مالیاتی پیکج سے ملکی معیشت کو استحکام ملے گا۔ پی ٹی آئی کے چند مٹھی بھر شر پسندوں نے ملک کی سڑکوں کو بند کر کے جلاو¿ گھراو¿ کر رہے ہیں جس سے شہریوں کا سکون تباہ ہو کر رہ گیا ہے انہوں نے کہا کہ نام نہاد احتجاج کے نام پر لوگوں کی زندگیوں کو اجیرن بنایا جارہا ہے۔ پی ٹی آئی جمہوریت پسند نہیں انتشار پسند جماعت ہے اس پر فوری پابندی ملک و قوم کے مفاد میں ہے۔ عمران نیازی نے اپنی افواج پاکستان سمیت ملکی سلامتی کے ضامن تمام اداروں کو تقسیم کرنے کی مہم چلارکھی ہے۔
ہماری آن بان شان ریاست پاکستان کے دم سے ہے ۔