• news

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے انٹر کالجیٹ  سکواش چیمپئن شپ جیت لی 


لاہور(سپورٹس رپورٹر)لاہور بورڈ انٹر کالجیٹ سکواش چیمپئن شپ 2022،2023، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے سکواش کورٹ میں کھیلی گئی ۔ لاہور ڈویژن سے 10کالجزز کے 80کھلاڑیوں نے شرکت کی ۔فائنل میچ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور اور پنجاب کالج کے درمیان کھیلا گیا جو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے جیت کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ تیسری پوزیشن ایف سی کالج نے حاصل کی۔ اختتامی تقریب کی مہمان خصوصی ڈائریکٹر نیب مس عطیہ تھیں ۔ انہوں نے کھلاڑیوں میں کیش پرائز اور سناد تقسیم کیے۔ ڈائریکٹر سپورٹس لاہورر بورڈ ضیاءسبطین اور ڈائریکٹر سپورٹس گورنمنٹ کالج یونیورسٹی وسیم اختر بھی موجود تھے۔

ای پیپر-دی نیشن