• news

 فیم پبلیکن کپ: عثمانیہ کلب نے لکی سپورٹس ایف سی کو شکست دیدی 


لاہور (سپورٹس رپورٹر)فیم فٹ بال کلب ماڈل ٹاون کے زیر اہتمام جاری ”فیم پبلیکن کپ2022“کے کوالیفائنگ مرحلے میں ایک اور میچ کا فیصلہ ہوگیا۔ عثمانیہ کلب نے لکی سپورٹس ایف سی کو دو گول سے شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا۔میچ میں لکی اسپورٹس کی قسمت کا ستارہ نہ کھل سکا جبکہ عثمانیہ کلب کی جانب سے راشد خان اور اسد نے میچ کے پہلے ہی ہاف میں دو گول داغ کر لکی سپورٹس کو ان لکی کردیا۔ لکی اسپورٹس میچ میں ایک بھی گول نہ کرسکی۔ 
میچ کے مہمان خصوصی و صدر فیم فٹ بال کلب و پبلیکن ایف سی ضیاءعارف ڈوگر نے دونوں ٹیموں کے کھیل کو سراہا اور فاتح ٹیم کو ایونٹ کے اگلے مرحلے میں رسائی پر مبارکباد دی۔آج کیمپس یونائیٹڈ اور شاہین (ڈبلیوسی)جونیئرکلب شام چھ بجے مقابلہ کریں گے۔ 

ای پیپر-دی نیشن