• news

اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ : پاکستان نے 11سال بعد میڈل جیت لیا


لاہور(سپورٹس رپورٹر)سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ میں پاکستان نے ایشین چیمپین جاپان کو 3-5 گول سے شکست دیکر 11 سال بعد ایونٹ میں وکٹری سٹینڈ پر جگہ بنا لی۔ملائشیا کے شہر ایبوہ میں کھیلے جانے والے ایونٹ کی تیسری و چوتھی پوزیشن کا میچ پاکستان اور جاپان کے مابین کھیلا گیا۔ں پاکستان نے جاپان کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرادیا۔ پاکستان کی جانب سے 11ویں منٹ میں حنان شاہد نے فیلڈ گول‘ 18ویں منٹ میں افراز احمد نے پینلٹی کارنر ‘ 27ویں اور 31ویں منٹ میں رومان نے دو فیلڈگول‘ 53ویں منٹ میں رانا عبدالوحید نے فیلڈ گول کیا۔ جاپان کی جانب سے 10ویں منٹ میں کینٹارو نے 31ویں اور 50ویں منٹ میں یوما نے دو گول کئے۔ ایونٹ میں 11 سال بعد پاکستان تیسری پوزیشن حاصل کرکے برونز میڈل جیتنے میں کامیاب ہوگیا۔ اس سے قبل پاکستان نے ایونٹ کا فائنل آسٹریلیا کے مدمقابل 2011 میں کھیلا تھا۔ یاد رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم میں 9 نوجوان کھلاڑیوں نے اس ایونٹ سے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا اور ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔ مذکورہ ایونٹ میں چھ ٹیموں نے شرکت کی جن میں میزبان ٹیم ملائشیا، پاکستان، جاپان ، کوریا، ساوتھ افریقہ اور مصر شامل ہیں۔سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ کا فائنل آج میز بان ٹیم ملائشیا اور کوریا کے مابین کھیلا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن