آئر لینڈ کی سفیر سونیا میکگوئنیس کا پاکستان‘ آئر لینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان میں آئر لینڈ کی سفیر سونیا میکگوئنیس نے پاکستان اور آئر لینڈ کی ویمن ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔ دونوں ٹیموں کےلئے عشائیہ مقامی ہوٹل میں دیا گیا ۔ عشائیے میں دونوں ٹیموں کی مینجمنٹ کے ارکان نے شرکت کی ۔ عشائیے میں پی سی بی ویمن کی سربراہ تانیہ ملک اور چیف سلیکٹر اسماویہ اقبال کی شرکت ۔ پی سی سی کے سی او او سلمان نصیر سی ایف او جاوید مرتضیٰ اور دیگر عہدیدار بھی عشائیے میں شرکت۔ پاکستان میں آئر لینڈ کی سفیر نے دونوں ٹیموں کی کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔