• news

ڈینگی: پنجاب میں 183 نئے مریض‘ 7 جاں بحق


لاہور‘ میانوالی (نیوز رپورٹر+ نامہ نگار) پنجاب میں ڈینگی کے وار جاری ہیں۔ ڈینگی سے 7 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 183 مریض رپورٹ ہوئے جس میں لاہور سے 87‘ راولپنڈی سے 30‘ گوجرانوالہ سے 22‘ فیصل آباد سے 12‘ ملتان سے 6‘ قصور سے 4‘ سیالکوٹ اور ننکانہ صاحب سے 3‘ چنیوٹ اور سرگودھا سے 2‘ 2‘ پاکپتن‘ جہلم‘ ٹوبہ ٹیک سنگھ‘ مظفر گڑھ‘ چکوال‘ نارووال‘ حافظ آباد‘ خانیوال‘ اٹک‘ گجرات اور اوکاڑہ سے ایک ایک کیسز رپورٹ ہوئے۔ رواں سال میں پنجاب بھر میں ڈینگی کے 16,479  مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ صرف لاہور سے 7,038  کیسز سامنے آئے۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے باعث 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ ہلاک ہونے والے 2 افراد کا تعلق راولپنڈی جبکہ لاہور اور ملتان سے ایک ہلاک رپورٹ ہوئی ہے۔ رواں سال اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 34 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔ میانوالی کے نواحی علاقہ نمل چکڑالہ کے نواحی گائوں ڈھوک  پیڑا پر ڈینگ یوائرس سے مبینہ تین دن میں دو افراد جاں بحق جبکہ متعدد اس وائرس کا شکار ہیں جس سے علاقے میں خوف و ہراس ہے۔ اہل علاقہ سخت پریشان ہیں۔  اہل علاقہ نے حکام بالا سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن