پشاور میں جائیداد کے تنازعہ پر2 گروہوں میں فائرنگ ،3 افراد جاں بحق
پشاور (این این آئی)پشاور کے علاقے سفید ڈھیری میں رشتہ داروں کے مابین فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق سفید ڈھیری میں جائیداد کے تنازعے پر رشتہ داروں کے مابین ہونے والی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوئے۔پولیس نے کہا کہ ایک گروپ کی فائرنگ سے دو افراد مارے گئے اور دوسرے گروپ کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوا۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔دوسری جانب ملزمان ارتکاب جرم کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے، ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ۔