ہمارا مقابلہ مافیاز کے ساتھ‘ حالات خراب ہوئے تو حکومت ذمہ دار ہو گی: عمر چیمہ
لاہور (نیوز رپورٹر) مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جمعرات سے لانگ مارچ شروع کرے گی۔ چوروں اور ڈاکوؤں نے این آر او لے لیا ہے۔ حکومت انتخابات کا اعلان نہ کر کے ملک میں خانہ جنگی شروع کروانا چاہتی ہے۔ اگر حالات خراب ہوتے تو حکومت ہی ذمہ دار ہوگی۔ مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے زمان پارک کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقابلہ جس مافیاز کے ساتھ ہے، وہ جرائم پیشہ افراد ہیں۔ ہم حکومت کے ہر طرح کے ہتھکنڈوں سے واقف ہیں۔
عمر چیمہ