• news

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 2 فلسطینی شہید


مغربی کنارہ (نوائے وقت رپورٹ) اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے میں 2 فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔ فلسطینی حکام کے مطابق 15 سالہ نوجوان کو نابلس میں شہید کیا گیا۔ جبکہ ایک فلسطینی شخص حبنین کے علاقے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہوا۔ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے رواں برس 100 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن