گھریلو ناچاقی، حافظ آباد میں سنگدل ماں نے اپنے 2 لخت جگر ذبح کر دئیے
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت+نمائندہ خصوصی+نامہ نگار) حافظ آباد کے قرےب مدھریانوالہ میں سنگدل ماں نے گھریلو ناچاقی پر اپنے دو معصوم بیٹوں کو چھری سے ذبح کر کے قتل کردیا اور بعد ازں خود کو بھی چھری مار کر زخمی کر لیا۔ جس پر اسے تشوےشناک حالت مےں ٹراما سنٹر منتقل کر دےا گےا۔ شگفتہ پروےن دختر اکبر کی شادی نوشہرہ ورکاںکے رہائشی محمد شبےر سے ہوئی جس کے بطن سے دو بچے پےدا ہوئے۔ اس دوران شگفتہ پروےن کے اس کے مابےن جھگڑا رہنے لگا تو شگفتہ اےک سال قبل ناراض ہو کر اپنے مےکے آگئی جہاں اس نے گزشتہ روز تےز دھار چھری سے اپنے دونوں معصوم بچوں اڑھائی سالہ عبدالھادی اور اےک سالہ عبدالرحےم کو چھری سے ذبخ کر دےا۔ پولیس تھانہ صدر نے موقع پر پہنچ کو دونوں بچوں کی نعشوں کو قبضہ میں لےکر پوسٹمارٹم کے لئے ڈی اےچ کےو ہسپتال منتقل کر دےا اور بعدازاں خاوند محمد شبےر کی مدعےت مےں شگفتہ کے خلاف ڈبل قتل کے الزام مےں مقدمہ درج کر لےا۔
سنگدل ماں