• news

احمد چٹھہ زخمی حالت میں فیملی  سمیت آزادی مارچ میں پہنچ گئے 


وزیرآباد (نامہ نگار) تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ میں محمد احمد چٹھہ بھی پہنچ گئے۔ کارکنوں نے والہانہ استقبال کیا، قائدین کی طرف سے خراج تحسین پیش کیا گیا۔ احمد چٹھہ کنٹینر حملے میں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے تھے۔ سابق سپیکر قومی اسمبلی  حامد ناصر چٹھہ کے صاحبزادے محمد احمد چٹھہ زخمی حالت میں اپنی فیملی کے ہمراہ لانگ مارچ میں پہنچ گئے جس پر شاہ محمود قریشی، اسد عمر، حماد اظہر اور ڈاکٹر یاسمین سمیت کارکنان نے ان کا فقید المثال استقبال کیا۔ احمد چٹھہ نے جذباتی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان ہمارے بچوں کے مستقبل کے لیے لڑ رہا ہے، ہم اس کے ساتھی ہیں، خان پر ہماری جانیں قربان۔

ای پیپر-دی نیشن