• news

عمران پر قاتلانہ حملہ، پی ٹی آئی نے  اندراج مقدمہ کیلئے پٹیشن دائر کر دی  


وزیرآباد (نامہ نگار) عمران خان قاتلانہ حملہ کیس، پی ٹی آئی کے زبیر خان نیازی اپنی درخواست پر مقدمہ کے اندراج کیلئے قانونی ٹیم کے ہمراہ ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت پہنچ گئے۔ اندراج مقدمہ کیلئے 22AB ضابطہ فوجداری کی رٹ پٹیشن دائر کی گئی ہے۔ رٹ پٹیشن کیلئے معروف قانون دان اورنگزیب مرل  سپریم کورٹ ممبر پنجاب بار کونسل، جنید افتخار ناہرو کی قانونی خدمات لی گئی ہیں۔ وزیرآباد انصاف لائیرز ونگ کے احمد فراز خان لودھی، وقاص افضل چٹھہ، ایاز محمود چاند، وقاص احمد کدھر اور دیگر ان کے ہمراہ تھے۔ پٹیشن میں زبیر خان نیازی کی درخواست پر مقدمہ کے اندراج کی درخواست پر مقدمہ درج نہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن