• news

استوںکی بندش‘ شہری پریشان‘ یہ ہے ریاست مدینہ؟ بزرگ نے فیاض چوہان کو آڑے ہاتھوں لیا


راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)  بند راستوں سے پریشان شہری پی ٹی آ ئی کے مظاہرین پر برس  پڑے اور انہیں کھری کھری سنا دیں۔ شمس آباد میں مسلسل چوتھے روز بند راستوں سے پریشان شہریوں کا صبر جواب دے گیا۔ ایک بزرگ شہری نے ترجمان پنجاب حکومت فیاض چوہان کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ کیا یہ ہے ریاست مدینہ؟، آپ نے ریاست مدینہ کا کہہ کر ہم سے ووٹ لیا اور اب ہمیں ہی تکلیف پہنچا رہے ہیں۔ راستے بند کرنا کہاں کا احتجاج ہے۔ عمران خان خود کہتے تھے راستے نہیں بند کرنے چاہئیں۔

ای پیپر-دی نیشن