• news

سانحہ وزیر آباد کی تحقیقات ،ڈی آئی جی طارق رستم چوہان جے آئی ٹی کے سربراہ ہونگے


لاہور (نمائندہ خصوصی)حکومت پنجاب نے سانحہ وزیر آباد کی تحقیقات کے لئے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم بنا دی۔محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈی آئی جی طارق رستم چوہان جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سربراہ ہوں گے جبکہ جے آئی ٹی کے ممبران میں آر پی او ڈی جی خان سید خرم علی،اے آئی جی مانیٹرنگ/ انویسٹی گیشن برانچ پنجاب احسان اللہ چوہان، محمد ظفر بزدار ڈی پی او وہاڑی اور نصیب اللہ خان ایس پی سی ٹی ڈی لاہور شامل ہیں۔یہ جے آئی ٹی سانحہ وزیر ا آباد کی انکوائری کرے گی۔  

ای پیپر-دی نیشن