• news

بھا رت عبر تناک شکست کے بعد با ہر ، پاکستان ، انگلینڈ کے درمیان فا ئنل پر سوں 


لاہور(سپورٹس رپورٹر) ٹی20 ورلڈکپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ بھارت کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں پہنچ گیا۔ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں انگلش کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بناسکی ۔کپتان روہت شرما 27، کے ایل راہول 5، سوریا کمار یادو 14 رنز بناکر پویلین لوٹے ۔رشبھ پنت چھ رنز بناکررن آئوٹ ہوئے۔ ویرات کوہلی نے ذمہ دارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 50 اور ہاردک پانڈیا نے جارحانہ کھیل پیش کرتے ہوئے 63 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ کرس ووکس، عادل رشید اور کرس جورڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ انگلینڈ نے ہدف 16اوورز میں بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔ ہدف کے تعاقب میں انگلش اوپنرز نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا، اوپنر الیکس ہیلز اور کپتان جوز بٹلر نے 170 رنز کا آغاز فراہم کیا، دونوں نے بالترتیب 86 اور 80 رنز کی اننگز کھیلی۔الیکس ہیلز نے 47 گیندوں پر 7 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 86 جبکہ جوز بٹلر نے 49 گیندوں پر 3 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے۔بھارتی بائولرز میچ میں ایک بھی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے‘بھارت شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگیا۔ پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر ایونٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میگا ایونٹ کا فیصلہ کن معرکہ پرسوں 13نومبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ 

ای پیپر-دی نیشن