عمران خان پر حملہ کی مذمت کرتے ہیں:میاں رفاقت علی
شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)پاکستان مسلم لیگ (ن)سٹی شیخوپورہ کے جنرل سیکرٹری میاں رفاقت علی نے عمران خان پر ہونے والے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سیاست میں تشدد کے قائل نہیں سیاسی جماعتوں کو اس حملہ سے سبق سیکھنا اور عدم برداشت کی سیاست سے گریز برتنا چاہیے۔پی ٹی آئی نے مار پیٹ کا جو کلچر پروان چڑھایا اس کے نتائج سامنے آرہے ہیں سیاست میں برداشت کے کلچر کو فروغ دینا ہوگا۔ عمران خان سیاست کو نفرت انتشار اور فساد کی جانب لے جانا چاہتے ہیں ملک کوچلانے کے بجائے بند کرنا ہی انکاہمیشہ سے مشن رہا ہے لیکن محب وطن عوام کی اکثریت انہیں ان کے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے۔ میاں نواز شریف کے صبر کا نتیجہ پوری دنیا نے دیکھ لیا اللہ کے ہاں دیر ہے اندھیر نہیں الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کیس میں چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان کو نا اہل قرار دیکر انکی بدیانتی بے نقاب کردی ہے۔