تحریک انصاف نے ملک میں فتنہ برپا کررکھا ہے:ملک رشید احمدخاں
کوٹ رادھاکشن(نمائندہ نوائے وقت )سینئرنائب صدر کسان ونگ پنجاب وایم این اے ملک رشید احمد خاںنے کوآرڈی نیٹرایم این اے ملک خالد عمر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور ڈویژن چوہدری کامران خوشی اور ساجداللہ پاروا کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تحریک انصاف نے لانگ مارچ کے نام پر ملک میں فتنہ فساد برپا کررکھا ہے۔ عمران خان ریاست کو ناکام بنانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں انہیں سختی سے روکا جائیگا ۔ تحریک انصاف نے لانگ مارچ کے نام پر ملک میں فتنہ فساد برپا کررکھا ہے 2014ء میں بھی چینی صدر کی آمد کے موقع پر فتنہ خان نے اسلام آباد میں فتنہ برپا کیا تھا اور اب شہزادہ سلیمان کی آمد کے موقع پر اسی ایجنڈے کے ساتھ ریاست کو ناکام بنانے اور سری لنکا بنانے کے ایجنڈے پر سڑکوں پر موجود ہے۔